نیویارک۔ 31 ڈسمبر (ایجنسیز)فوربس نے اپنے بل بوتے پر ترقی کرنے والے ایسے ارب پتی اشخاص کی فہرست جاری کی ہے جن کی عمریں 40 سال سے کم ہیں۔ اس فہرست میں 4 ہندوستانی یا ہندوستانی نژاد انٹری پرینرس شامل ہیں۔ ہندوستانی نژاد بلٹ ریوارڈس سی ای او انکور جین نے 3.4 بلین ڈالر کی خالص دولت کے ساتھ 19 واں مقام حاصل کیا ہے۔اس کے بعد زیروڈا کے شریک بانی نکھل کامت کی دولت 3.3 بلین ڈالر ہے۔ Mercor کے ہندوستانی نژاد شریک بانیان سوریا میدھا اور آدرش ہریمت دونوں کا 27 واں رینک ہے۔
