40 اسمبلی حلقہ جات میں نئے چہروں کیلئے سروے کرنے کے سی آر کا حکم

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس ) نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کئی حلقہ جات اسمبلی میں نئے چہروں کی نشاندہی کے لیے تازہ سروے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پارٹی صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ فی الوقت ایسے کئی حلقہ جات اسمبلی کیلئے موزوں امیدواروں کی تلاش میں ایک تھرڈ پارٹی ایجنسی کی مدد سے ایک سروے کررہے ہیں ۔ ایسی صورت میں جہاں سے وہ موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کریں ۔ یہ سروے یہ معلوم کرنے کیلئے ہے کہ آیا اگر غیر کارکردگی کے باعث موجودہ رکن اسمبلی کو تبدیل کیا گیا تو ایسی صورت میں بی آر ایس کے امیدوار کو نامزد کریں یا دوسری پارٹی سے کسی اور کو ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سروے میں اہم طور پر 40 حلقوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔ بی آر ایس کے ایک ذرائع نے اس بات کا اشارہ دیا کہ پارٹی کے اس سروے کا اصل مقصد ان امیدواروں کی نشاندہی کرنا ہے جو ان کے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے میں سرگرم رہے ہیں اور جن کا ریکارڈ بے داغ ہے اور وہ رائے دہندوں میں مقبول ہیں ۔۔