400صفائی کرمچاریوں میں اجناس کی تقسیم : وی ہنمنت راؤ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 400 صفائی کرمچاریوں میں غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہاکہ انسانیت کی خدمت دراصل خدا کی خدمت ہے اسی جذبہ کے تحت انہوں نے لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریب صفائی کرمچاریوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرہ کے دوران زندگی کی پرواہ کئے بغیر صفائی کرمچاری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلہ کی تائید کی۔ ہنمنت راؤ نے جی ایچ ایم سی صفائی عملے کو فی کس 7500 روپئے کی امداد کا خیرمقدم کیا۔ ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مرتبہ گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کریں اور ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کی خدمات کا جائزہ لیں۔