41 سالوں تک جو قوانین بنے کیا وہ غلط تھے؟ بلوں کو پارلیمانی کمیٹیوں کے پاس نہ بھیجنے کے الزامات پر حکومت نے دیا جواب

,

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے بغیر بحث کے بل پاس کرنے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوں کو پارلیمانی کمیٹیوں کو بھیجنا جمہوریت کا پیمانہ نہیں ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کو بل نہ بھیجنے کے الزامات پر مرکزی حکومت نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں سال 1993 میں قائم ہوئی تھیں، یعنی 41 سال تک بلوں کو پارلیمانی کمیٹیوں کی بحث کے بغیر ہی پارلیمنٹ میں رکھا گیا۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ 41 سال تک ملک میں جمہوریت نہیں تھی اور پنڈت نہرو، راجیو گاندھی کے دور میں بنائے گئے قوانین غلط تھے۔ بابا صاحب امبیڈکر کا بنایا ہوا آئین بھی سلیکٹ کمیٹی کو نہیں بھیجا گیا تھا۔