ممبئی، 11 فروری (یو این آئی) بی جے پی کارپوریٹر ریتو تاوڈے کو بدھ کے روز ممبئی کی بلامقابلہ میئر منتخب کرلیاگیا، جو 44 برسوں کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری بی جے پی کارپوریٹر بنیں۔ تاوڑئے کا انتخاب ممبئی کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ، جس سے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں شیو سینا (یو بی ٹی) کی 25 سالہ بالادستی کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔سنجے گھاڈی، جو شیو سینا (شندے گروپ) سے تعلق رکھتے ہیں، ڈپٹی میئر منتخب ہو ئے ۔ وہ اس عہدے پر 15 ماہ کی مدت کے لیے فائز رہیں گے ۔ شیو سینا نے ڈپٹی میئر کی مدت کو اپنے چار کارپوریٹرز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گھاڑی ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے 2022 میں شیو سینا میں تقسیم کے دوران مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا ہاتھ تھاما تھا جسکے بعد مہاراشٹرا سے مہا وکاس آگھاڑی کا خاتمہ ہوا تھا۔انتخابی عمل بی ایم سی ہیڈکوارٹرز میں مکمل ہوا، ی تاوڈے نے ممبئی کی 78ویں میئر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی، جبکہ حکمران اور اپوزیشن پارٹی کے کارپوریٹرز دونوں نے نعرے لگائے ۔
میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے باضابطہ طور پر بی جے پی کے کارپوریٹر ریتو تاوڈے کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا شیو سینا (یو بی ٹی) نے ان کے خلاف امیدوار قسمت آزمائی کے لئے نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ، ممبئی کے نگراں وزیر منگل پربھٹ لودھا، بی جے پی رہنما پروین داریکر تقریب میں موجود تھے ۔ انہوں نے نئے عہدیداران کو مبارکبادیں پیش کی