45سال سے زائد عمر والوں کو ویکسین لینا ضروری : کلکٹر

   

محبوب نگر : 45 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لینا ضروری ہے یہ وضاحت ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے گورنمنٹ جونیر کالج بوائیز محبوب نگر میں کوویڈ ویکسین مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کی ۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع میں تاحال 13429 افراد کو ویکسین دیا گیا ۔ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں۔ کلکٹر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرشنا ، ڈسٹرکٹ ایمونائیزیشن آفیسر ڈاکٹر شنکر ، ایل ڈی ایم ناگاراجو راؤ ، کالج پرنسپل بھگونتا چاری و دیگر موجود تھے ۔

. گمبھی راو پیٹ میں محکمہ آبکاری کے دھاوے
گمبھی راوپیٹ : اکسائیز سب انسپکٹر یلاریڈی پیٹ یم پی آر چندراشیکھر کی قیادت میں گمبھی راوپیٹ سے وابستہ دیہات صمدرا لنگا پور،گورنٹال وغیرہ کے لمباڑی تانڈوں میں آبکاری ملازمین نے دھاوے کرتے ہوے دیسی شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا سیاہ گڑ کا محلول و دیسی شراب ضبط کرتے ہوئے اس کی تیاری وہ فروخت میں ملوث تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر ٹرینی ایس آئی سری کانت و دیگر موجود تھے۔