48 فیصد لوگوں کو نقد رقم ملی

   

نئی دہلی: محنت اور روزگار کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں 48 فیصد لوگوں کو سماجی تحفظ کے تحت مالی امداد دی جاتی ہے ۔ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں منڈاویہ نے کہا کہ ملک کے 48 فیصد لوگوں کو مرکزی حکومت سے کسی نہ کسی طرح مالی مدد ملتی ہے ۔ ان میں مختلف پنشن اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس میں غذائی امداد بھی شامل کی جائے تو یہ تعداد 92 فیصد تک پہنچ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی آخری دہائی کے دوران ملک میں سماجی تحفظ کا دائرہ 18 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد ہو گیا ہے ۔