جالندھر: پنجاب میں ہیروئن کی سب سے بڑی ضبطی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جالندھر کمشنریٹ پولیس نے پہلے برآمد کی گئی 48 کلو ہیروئن کے علاوہ مزید 500 گرام ہیروئن برآمد کی ہے اور اس ریاکٹ کو چلانے والے مزید 10 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کمشنر سوپن شرما نے اتوار کو کہا کہ جالندھر کمشنریٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے تین افراد کی گرفتاری اور 48 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کے ساتھ اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گینگ کو انتہائی منظم طریقے سے 10 شاطر مجرم چلا رہے تھے ، جنہیں کمشنریٹ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ مسٹر سوپن شرما نے بتایا کہ ان ملزمین کی شناخت پرمیندر کور عرف رانی، بیوی مرحوم سودھی رام کی بیوی، ساکن گاؤں لکھپور لگاری تھانہ صدر بنگا ضلع نواشہر، روہت کمار ولد پرمود، گاؤں کٹرا چرت سنگھ ضلع امرتسر، دلجیت سنگھ ساکن گاؤں ویرکا تحصیل فلور جالندھر، امرجیت شرما ساکن مین بازار گڑھشنکر، انیل کمار ساکن محلہ گڑھشنکر، سرجیت کمار ساکن ناہوریہ اسٹریٹ گڑھشنکر، گورویندر سنگھ ساکن گائوں پنڈوری تھانہ لوپوکے ضلع امرتسر، مہوا ضلع امرتسر، خوشحال ساکن راجوری گارڈن شیو شکتی مندر ہیبووال لدھیانہ اور ملکیت سنگھ کو گاؤں بھوسے ، تھانہ سرائے امانت خان، ترن تارن کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے ۔