48 گرام ڈرگس کے ساتھ کیاب ڈرائیور گرفتار

   


شمس آباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی نے پولیس اور مادھاپور ایس او ٹی ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 48 گرام ڈرگس ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ عبدالعلیم قادری الیاس رشید ساکن چندرائن گٹہ جو کیاب ڈرائیور ہے ۔ معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے اس نے چھ ماہ قبل ڈرگس فروخت کرنے کا ارادہ کیا اور ممبئی سے ڈرگس لاکر حیدرآباد میں فروحت کیا کرتا تھا ۔ اس کے خلاف کالاپتھر اور کاچی گوڑہ میں بھی مقدمات درج ہے ۔ 20 ڈسمبر کو وہ ممبئی گیا جہاں ساجن ڈرگس سپلائیر سے اس نے 50 گرام ڈرگس لئے اور 23 ڈسمبر کو وہ بس کے ذریعہ واپس ہوا 24 کی صبح شمس آباد آرجی آئی اے پولیس اور مادھاپور ایس او ٹی کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے مشترکہ کارروائی میں شیخ عبدالعلیم قادری کو شمس آباد کے موضع سات امرائی سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 48 گرام ڈرگس 2500 روپئے نقد رقم آدھار کارڈ اور ڈرائیورنگ لائیسنس ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں دیا۔