48 ہزار کروڑ کی تیجس طیارہ معاملت پر آج دستخط

   

نئی دہلی : حکومت سرکاری زیر انتظام بڑی ایرو اسپیس کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ سے انڈین ایرفورس کیلئے 83 ہلکے لڑاکا طیارہ حاصل کرنے سے متعلق 48 ہزار کروڑ روپئے کی معاملت پر 3 فروری کو باقاعدہ دستخط کرنے تیار ہیں۔عہدیداروں نے آج بتایا کہ اس میگا کنٹراکٹ پر بنگلورو میں ایرو انڈیا ایر شو کے موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، فضائیہ کی اعلیٰ قیادت اور ایچ اے ایل کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کی جائے گی ۔ تیجس واحد انجن والا نہایت عمدہ سوپر سونک لڑاکا طیارہ ہے جو انتہائی خطرناک فضائی ماحول میں کام کرسکتا ہے۔