ماسکو : روس نے صحافیوں، دفاعی صنعت کے منتظمین اور فوجیوں پر مشتمل 49 برطانوی شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں برطانوی حکومت کی طرف سے، معروف روسی صحافیوں اور دفاعی صنعت کے نمائندوں پر ،پابندیاں لگائے جانے کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کاروائی کے جواب میں برطانیہ کی معروف میڈیا کمپنیوں کے صحافیوں، منتظمین ، دفاعی صنعت کے منتظمین، دفاعی لابی کے اہلکاروں اور مسلح فورسز کے نمائندوں پر مشتمل 49 افراد پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد پر روس فیڈریشن میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔