نئی دہلی: اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تعاون کرنے پر ریاستوں کی درجہ بندی کے تیسرے ایڈیشن کے نتائج کا اعلان4 جولائی 2022 کو کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل نئی دہلی میں منعقد ایک اعزازی تقریب میں کریں گے ۔صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے ہندوستان کے وژن کو فروغ دینے کے کلیدی مقصد کے ساتھ ریاستوں کی ا سٹارٹ اپ رینکنگ عمل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ یہ عمل 2018 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے ضوابط کو آسان بنانے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو سپورٹ کو مضبوط بنانے کی طرف کام کرنے کی ترغیب دی جائے ۔اس سال کل 24 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے عمل میں حصہ لیا، یہ تعداد پچھلے سال کے 25 سے زیادہ ہے اور اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ جیسا کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک سرکردہ اسٹارٹ اپ ملک بن گیا ہے ، ملک کے ٹائر-II اور III شہروں میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی لازمی ہو گئی ہے ۔ 2016 میں اسٹارٹ اپ پالیسیوں والی 4 ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے تھے ۔ آج 30 سے زیادہ ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے ایسے ہیں جن کے پاس اسٹارٹ اپ پالیسیاں ہیں، اور 27 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اپنا اسٹیٹ اسٹارٹ اپ پورٹل ہے ۔اس ایڈیشن میں 7 وسیع اصلاحات کے شعبے ہیں ۔جن میں 26 کارروائی والی نکات ہے جو اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کو ریگولیٹری، پالیسی اور معاشی مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔