5ریاستوں کے انتخابی نتائج کا صدارتی انتخاب پراثر ہوگا

   

نئی دہلی: ملک کی 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نہ صرف یہ طے کریں گے کہ ان ریاستوں کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا بلکہ اس کا اثر اس سال کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر بھی پڑے گا۔ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہوگی جبکہ 10 مارچ کو جاری ہونے والے نتائج یہ طے کرینگے کہ صدارتی انتخاب میں کس کا رول فیصلہ کن ہوگا۔