5 مئی کو سال کا پہلا چاند گہن

   

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز)اس سال کا پہلا چاند گہن 5 مئی ہوگا۔ یہ منفرد چاند گہن ہوگا۔ ڈاکٹر اروند پرنجپائی کے مطابق ایسا چاند گہن آئندہ 19 سال کے بعد دکھائی دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2042 میں اس نوعیت کا چاند گہن ہوگا۔ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 5 مئی کو شام 6:44 منٹ پر چاند گہن کا آغاز ہوگا اور اگر مطلع صاف رہا تو ہندوستان میں نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چاند گہن کے دوران بعض مقامات پر یہ مکمل نظر آئے گا جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔