واشنگٹن : وائیٹ ہاؤس کے 5 صدور اوراْن کے مہمانوں کی 25سال سے زیادہ عرصہ تک انواع اقسام کے میٹھوں سے تواضع کرنے والے 78 سالہ فرانسیسی نڑاد پیسٹری شیف رولنڈ میسنی اے ، ریاست ورجینا کے علاقے برک میں اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وائٹ ہاوس ہِسٹوریکل ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اْنکی موت کی تصدیق کی، جبکہ اْن کے واحدبیٹے جارج میسنی اے نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اْن کی موت کی وجہ کینسر سے پیدا ہونے والی پیچیدگی تھی۔رولنڈ کو وائٹ ہاوس میں سب سے طویل عرصے تک پیسٹری شیف ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، 1989 میں اْس وقت کے صدرجمی کارٹر کی اہلیہ، خاتونِ اول روزلین کارٹر نے اْنہیں اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جب کہ جارج ڈبلیو بش کے دور میں اْنہوں نے ریٹائرمنٹ لی۔