نیویارک : فائیو جی ٹیکنالوجی کے تنازعہ پر متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز نے امریکہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی دھمکی دیدی۔متحدہ عرب امارات، ہندوستان اور دو جاپانی ائیر لائنز نے 5جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آج سے امریکہ کے لیے سروسز روکنے کا اعلان کیا ہے۔ایمریٹس ائیر لائنز کا کہنا ہیکہ وہ طیارہ ساز کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ متعدد انٹرنیشنل ائیر لائنز کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل فونز کی ائیرلائنز کی ٹیکنالوجی میں مداخلت پر خدشات ہیں۔