5 سال میں حکومت نے میڈیا میں اشتہارات پر خرچ کیے 2500 کروڑ

   

مرکزی حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات پر 2,500 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 2017-18 کی مدت کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اشتہارات کے لیے حکومت کی طرف سے اب تک 2601.98 کروڑ روپے ہے وزیر کے شیئر کیے گئے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں حکومت نے پرنٹ میڈیا میں اشتہارات پر تقریباً 1654.57 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں..