50سال سے کم عمر افراد کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند

   

یروشلم : اسرائیلی حکومت 50 سال سے کم عمر افراد کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پابندی کے دائرے میں آنے والے افراد کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صہیونی ترجمان نے بتایا کہ پابندی میں خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے شامل نہیں ہیں۔ قابض حکام نے وزیر دفاع بینی گینٹز کی سربراہی میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوشاوی اور آپریشنز اتھارٹی کے چیف اوڈ باسیوک کی موجودگی میں ایک سیکورٹی اجلاس کیا۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی کہ جب کہ ان کے پاس حکومت کا اجازت نامہ ہو۔