50 اسکولوں کے طلبہ نے تلنگانہ اسمبلی کا دورہ کیا

   

حیدرآباد13 اپریل (سیاست نیوز) اسکولی طلبہ کو حکومت و سیاسی نظام سے واقف کرانے قانون ساز اسمبلی کے دورہ کا اہتمام کرایا گیا۔ شہر کے 50 اسکولوں کے 200 سے زائد طلبہ نے اسمبلی کا دورہ کیا اور سیاسی نظام کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ رضاکارانہ تنظیم نے اس دورہ کا اہتمام کیا تھا ۔ طلبہ کو اسمبلی کی کارروائی، حکومت اور وزراء کے قلمدانوں کے بارے میں واقف کرایا جائے۔ اس موقع پر طلبہ سے سیاسی نظام کے بارے میں رائے حاصل کی گئی۔ کئی طلبہ نے موجودہ سیاسی نظام میں تبدیلی کا مشورہ دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے زیادہ تر وقت عوامی مسائل کی یکسوئی میں صرف کریں۔ طلبہ کو اسمبلی کی کارروائی اور ارکان کی جانب سے سوال پوچھنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا گیا۔ ر