50 مسافرین کو چھوڑ کر طیارہ اُڑ گیا

   


بنگلور: یہ عجیب وغریب واقعہ بنگلورو ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ گو فرسٹ ایئرویز کی فلائٹ (G8 116) جسے پیر کی صبح یہاں سے دہلی پرواز کرنا تھا 50 سے زیادہ مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر موجود باقی مسافروں نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ایئرلائن کی غفلت کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ اس دوران کچھ ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے گو فرسٹ کمپنی نے کہا کہ وہ تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔