50 ہزار سے زائد نگینوں سے مزین عروسی جوڑا

   

ایتھنز: 50 ہزار سے زائد سوارووسکی کرسٹلز سے مزین دلہن کے جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق 4 ماہ کی تیاری کے بعد 14 اپریل 2023 کو میلان میں ہونے والے فیشن شو کے دوران سب سے زیادہ کرسٹلز سے مزین اس عروسی لباس کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عروسی لباس میں 50ہزار890 سوارووسکی کرسٹلز مزین کئے گئے ہیں اور اسے ایک اطالوی ڈیزائنر نے تیار کیا ہے جو پرتعیش عروسی ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے۔ عالمی ریکارڈ توڑنے والے اس جوڑے میں دلہن پر قدم ، ہر زاوئے سے پر چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، یہاں تک کہ دستانے بھی زیورات سے ڈھکے ہوئے ہیں۔