500 کے نقلی نوٹ چھاپنے والے گرفتار

   

نئی دہلی : اترپردیش کے سونبھدرا میں 500 روپے کے جعلی نوٹ 30,000 روپے کی مالیت میں چلانے والے دو ملزمین ستیش رائے اور پرمود مشرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین 500 روپے کے نوٹ اسٹمپ پیپرس پر چھاپا کرتے تھے جو انہوں نے مرزا پور سے خریدے تھے۔ تمام نقلی نوٹوں کے سیریل نمبر ایک ہی تھے۔ ملزمین کو رام گڑھ کی مارکٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مزید 10,000 روپے کے جعلی نوٹ چلانے کی کوشش کررہے تھے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا لوسنگھ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ملزمین کے قبضہ سے جعلی نوٹ چھاپنے کے ساز و سامان، لیاپ ٹاپ، ایک پرنٹر، ایک آلٹو کار اور اسٹامپ پیپرس ضبط کئے گئے۔