51 ہزار تقرر ناموں کی آج تقسیم

   

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز 16ویں روزگار میلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے آج بتایا کہ مودی اس موقع پر نو منتخب ملازمین سے خطاب بھی کریں گے ۔ روزگار میلہ روزگار کے مواقع کو اولین ترجیح دینے کے حکومتی عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔