ایک دن میں دو سیشنس کے تحت امتحانات، حیدرآباد، ورنگل اور کھمم میں امتحانی مراکز
حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) محکمہ صحت نے مختلف شعبوں میں اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا عمل آن لائن (سی بی ٹی) میں انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان کے لئے شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع ورنگل، کھمم اور نظام آباد میں امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ امتحان ایک ہی دن دو سیشنس میں منعقد کئے جائیں گے۔ میڈیکل اینڈ ہیلت کی جانب سے امتحانی پرچہ تیار کیا جارہا ہے جبکہ حیدرآباد جے این ٹی یو کی جانب سے امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئندہ ایک دو ماہ میں امتحان منعقد کرنے کے امکانات ہیں۔ اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں کے لئے بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ 5,204 جائیدادوں کے لئے تاحال 40,936 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ایک اسٹاف نرس کی جائیداد کے لئے 8 لوگ دعویدار ہیں۔ ان جائیدادوں کے لئے پے اسکیل 36,750 سے 1,06,990 روپے کے درمیان ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ملازمتوں کے حصول کے لئے ہزاروں امیدوار پہلے سے کوچنگ حاصل کررہے ہیں۔ تحریری امتحان میں زیادہ سے زیادہ 80 پوائنٹس ہوں گے۔ کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو اضآفی 20 پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ قبائیلی علاقوں میں کام کرنے والوں کو ہر 6 ماہ کے لئے 2.5 پوائنٹس اور غیر قبائیلی علاقوں میں کام کرنے والوں کو 2 پوائنٹس مختص کئیں جائیں گے۔ اناٹومی اور فزیالوجی کے 14 اور مائیکرو بیالوجی کے 6 عنوانات نصاب میں شامل رہیں گے۔ ماہرین نے اس لحاظ سے تیاری کرنے کا امیدواروں کو مشورہ دیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد، نفسیات، سماجیات، نرسنگ کے بنیادی اصولوں، کمیونٹی ہیلت نرسنگ، ماحولیاتی حفظان صحت، صحت کی تعلیم اور مواصلات کی مہارت، غذائیں، میڈیکل سرجیکل نرسنگ، دماغی صحت کی نرسنگ، چائلڈ ہیلت نرسنگ، مڈوائفری گائناکالوجیکل نرسنگ، نرسنگ کی تعلیم، تحقیق کا تعارف، پیشہ وارانہ رجحانات اور ایڈجسٹمنٹ، نرسنگ ایڈمنسٹریشن اور وارڈ مینیجمنٹ میں اسٹاف نرسیس کے لئے امتحانی نصاب ہوگا۔ ن