نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی کے رہائشی 54 بچوں کے والد عبدالمجید مینگل 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، عبدالمجید اور ان کے بڑے خاندان کے بارے میں پہلی مرتبہ خبر سنہ 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے موقع پر منظرعام پر آئی تھی، نوشکی کے علاقے کلی مینگل کے رہائشی عبدالمجید مینگل نے کل 6شادیاں کی تھیں جن میں سے ان کی 2بیویاں ان کی زندگی میں انتقال کرگئی تھیں۔عبدالمجید مینگل کے 12بچے ان کی زندگی میں ہی انتقال کرگئے تھے اور اب ان کے 22بیٹے اور 20بیٹیاں زندہ ہیں،عبدالمجید مینگل کو ان کے آبائی قبرستان کلی مینگل میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔