عمان 29جولائی (یو این آئی) یورپی ممالک میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونا عام ہے لیکن مراقش کے 54 بچوں نے سمندر میں تیراکی کر کے اسپین پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔دنیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک سے لوگوں کے غیر قانونی طریقہ سے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ ان واقعات میں بعض اوقات لوگ اپنی جانیں بھی گنوا دیتے ہیں اور پکڑے جانے پر جیل یا ڈی پورٹ کیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ سلسلہ تھمتا نہیں۔لیکن ہم یہاں آپ کو یورپ پہنچنے کی ایسی انوکھی کوشش کے بارے میں بتا رہے ہیں، جس کو جان پر آپ بھی حیرت سے گنگ رہ جائیں گے ۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 54 مراکشی بچے سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے اسپین پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ تقریباً 30 دیگر افراد نے بھی خراب موسم اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مراکش سے اسپین کے شمالی افریقہ علاقہ سیئوتا تک کا سفر کیا ہے ۔ہسپانوی ٹی وی چینل نے بچوں کی سمندر میں تیراکی کر کے اپیشن پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ اس ویڈیو میں سیول گارڈ کی کشتیاں تیراک بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے انہیں بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔