54 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے پاکستانی فوج کا دعویٰ

   

اسلام آباد : پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے افغانستان سے ملک کے شمال مغربی صوبے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 54 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔