اسلام آباد : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالم اسلام میں چین تقریباً 600 پراجکٹس پر کام کررہا ہے جن کی مالیت 400 بلین ڈالر ہوتی ہے ۔ تنظیم اسلامی تعاون کی وزرائے خارجہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ کے مسلم دنیا کے ساتھ قریبی روابط ہیں ، جن کی اساس احترام اور باہمی تعاون پر مبنی ہے ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے تعلق سے چینی وزیر نے کہا کہ چین ماسکو اور کیف کے درمیان امن بات چیت کی تائید کرتا ہے ۔