حیدرآباد/31 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ایم بی بی ایس میں سال حال 545 مسلم طلبہ کو گورنمنٹ ، نان میناریٹی میڈیکل کالجس اور مسلم میناریٹی کالجس میں داخلے ملنے پر ادارہ ’سیاست‘ اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اشتراک سے میڈیکو ایوارڈ فنکشن ہفتہ 2 اپریل کو صبح 10 بجے احاطہ ’سیاست‘ عابد علی خاں سنچری ہال میں مقرر ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ صدارت کریں گے۔ جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی بورڈ ، ڈاکٹر ہدایت اللہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ کنوینر ایم اے حمید نے ایم بی بی ایس داخلہ پانے والوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔