بالاگھاٹ : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں 55 جوانوں کو آؤٹ آف ٹرن پروموشن دے کر اعزاز سے نوازا۔مسٹر چوہان نے یہاں پولیس لائن میں جوانوں کواعزاز سے نوازتے ہوئے کہا کہ ہاک فورس اور پولیس جوانوں نے مشکل اور نامساعد حالات میں نکسلیوں کو نیست ونابود کرکے ان کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔ سال 2022 میں 1 کروڑ 18 لاکھ روپے کے 6 انعامی نکسلیوں کو مارگرانے میں ہمارے نوجوانوں کو کامیابی ملی ہے ۔ آج میں ایسے بہادر سپاہیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے بالاگھاٹ آیا ہوں۔ فوجیوں کی عزت میں کوئی کمی نہیں آنے دوں گا۔ ریاستی حکومت ہمارے ان بہادر جوانوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کر رہی ہے جنہوں نے نکسلیوں کے خاتمے کے لیے جان کی بازی لگانے والے جانباز جوانوں کوآؤٹ آف ٹرن پرموشن دے کر ان کی عزت افزائی کررہی ہے اور انہیں سیلوٹ کررہی ہے ۔ ہم پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔