55 سالہ ارب پتی خاتون نے 25 سالہ ماڈل سے شادی کرلی

   

بیجنگ 3 اپریل (ایجنسیز) چین میں ایک غیر معمولی شادی نے ملکی و عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جہاں 55 سالہ ارب پتی کاروباری خاتون نے 25 سالہ نوجوان ماڈل سے رشتہ ازدواج قائم کر لیا۔ عمر کے نمایاں فرق اور بھاری مالی تحائف کے باعث یہ شادی سوشل میڈیا اور خبروں میں نمایاں موضوع بنی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کاروباری شخصیت یو وین ہونگ Yu Wenhong نے اپنی کمپنی سے وابستہ نوجوان ماڈل Liu Yuchen رین رین سے شادی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو 50 ملین یوآن (تقریباً 55–60 کروڑ بھارتی روپے) مالیت کے اثاثے تحفے میں دیئے، جن میں نقد رقم، جائیداد اور لگڑری گاڑیاں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط خاندان سے تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کیا۔ والد کے انتقال کے بعد محض 18 برس کی عمر میں انہوں نے بیوٹی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ مسلسل محنت اور کاروباری ذہانت کے ذریعے انہوں نے نہ صرف اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا بلکہ 2004ء میں ہانگ کانگ سے باقاعدہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کر کے خود کو ایک کامیاب بزنس وومن کے طور پر منوایا۔