56 سالہ قدیم ریکارڈ توڑگیا

   

جے پور: ابھی اپریل کا آغاز بھی ٹھیک سے نہیں ہوا اورگرمی نے 56 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ حالات ایسے ہیں کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی پورا راجستھان گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ بارمیر۔ جیسلمیر سمیت 14 شہروں میں گرم ہواؤں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح الور بھرت پور میں بھی دن ڈھلتے ہی گھر سے نکلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق اس سال راجستھان میں شدید گرمی پڑنے والی ہے۔ ایسی گرمی جس سے عوام کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ریاستی حکومت کو مناسب انتظامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عوام کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 56 سال قبل اپریل کے مہینے میں اتنی گرمی پڑی تھی۔