ریاض:سعودی عرب نے اس سال 58 ممالک کے عازمینِ حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے2023 کے موسمِ حج کے لیے 58 ممالک کے عازمین کی آمد کوآسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس مقصد کے لیے سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور پر براعظم یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کا آغازکیا ہے۔ سعودی وزارت حج نے کہا کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے،سفری ٹکٹ بک کرانے اور ای پیمنٹ کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیں، رہ نمائی اور نقل وحمل کے پیکج منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔