نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے 5ممالک کے سفیروں نے اپنی اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں لتھوانیا، لاؤ پی ڈی آر، یونان اور گوئٹے مالا کے سفیروں اور مملکت اسواتنی کے ہائی کمشنر سے سفارتی اسناد قبول کیں۔تقریب میں اپنی اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں لیتھوانیہ کی سفیر ڈیانا میکیویسین، لاؤکے سفیر باؤنمی وانمانی، یونان کے سفیر دیمتریوزایوانو، جمہوریہ گوئٹے مالا کے سفیر عمر لیساندرو کاسٹینیڈا سولاریس اور مملکت اسواتنی کے ہائی کمشنر مینزی سیفودلامینی شامل ہیں۔