اس دوران ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے 5ویں پوزیشن کے سیمی فائنل میچ میں عمان کو2 کے مقابلے میں5 گول سے شکست دے دی۔ رضوان علی نے 2 گول اسکور کئے۔ گرین شرٹس کو پانچویں پوزیشن کیلئے یکم جون کو بنگلہ دیش یا انڈونیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمان کو بآسانی 5-2 سے ہرا دیا۔ پنلٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی نے دو جبکہ رانا وحید، غضنفر علی اور معین شکیل نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ عمان کی طرف سے الفرازی راشد اور المانی اصیل نے ایک، ایک گول کیا۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔