حیدرآباد۔24جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دے رہے 6 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کئے ہیں۔ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ سانتھی کماری نے جی اوآر ٹی نمبر 124جاری کرتے ہوئے مسٹراین سری دھر‘ مسٹر ڈی اموئے کمار‘ مسٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی ‘ مسٹر ایس ہریش ‘ مسز پی کٹیا یانی دیوی‘ اور مسٹر سشیل کمار کو نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔3