ممبئی : ایک ماں نے اپنے 6 بچوں کا قتل کردیا۔ رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دودھے کے مطابق ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی ہے۔ پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس دل دہلادینے والے واقعہ سے ہر کوئی حیران ہے۔ ممبئی سے متعلق ضلع رائے گڑھ کے مہاد میں ایک خاتون نے اپنے ہی 6 بچوں کو کنویں میں پھینک کر ہلاک کردیا۔ خاتون نے خود بھی جان دینے کی کوشش کی لیکن تب تک لوگوں کی نظر پڑ گئی۔ خاتون تو بچ گئی لیکن تمام 6 بچے دم توڑ گئے۔ پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سالہ خاتون نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر کے گھر والوں نے ماراپیٹا تھا۔