حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تحریک مسلم شبان کے پریس نوٹ کے بموجب 6 دسمبر یوم شہادت بابری مسجد ہے ۔ کل مسلمان یوم سیاہ اور خصوصی عبادات کے طور پر منائیں ۔ 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو فرقہ پرست طاقتوں نے شہید کردیا تھا ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ امت مسلمہ ہند اور عالم اسلام کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور 6 دسمبر کے یوم کو سیاہ یوم کے طور پر منائیں ۔ تین دہے گذر جانے سے حق مٹ نہیں جاتا اور باطل سچ نہیں ہوجاتا ۔ بابری مسجد حق تھی حق رہے گی ۔۔