6 ضمانتیں ،کوہیر میں درخواستوں کی وصولی کا 3 جنوری سے آغاز

   

کوہیر۔27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نمائندہ سرپنچ کوہیر شیخ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چھ ضمانتوں کے متعلق ریاست تلنگانہ کے ہر گرام پنچایت میں 28ڈسمبر تا 6جنوری گرام سبھاؤں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے عوام سے درخواستیں موصول کرنے کی ہدایات جاری کی ہے، اور کوہیر منڈل کے مواضعات میں بھی 28ڈسمبر سے گرام سبھاؤں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، لیکن میجر گرام پنچایت کوہیر کافی کثیر آبادی پر مشتمل ہے لہذا کوہیر میں گرام سبھا کا انعقاد 3جنوری تا 5جنوری کوہیر میجر گرام پنچایت دفتر کے دامن گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ پر تقریباً 20 تا 25 کاؤنٹرس لگا کر تمام درخواست گذاروں سے درخواستیں موصول کی جائے گی، واضح رھیکہ کوہیر میں مولانا معز الدینؒعرس تقاریب کی سرگرمیاں جاری ہے، اور اسی کے تحت کالج گراؤنڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ زیر دوراں ہے، نمائندہ سرپنچ کوہیر نے کہا کہ اسی کے مد نظر کلکٹر سنگاریڈی نے کوہیر مستقر میں منعقد ہونے والے گرام سبھا کو موخر کرتے ہوئے، 3 جنوری 2024 تا 5جنوری 2024 تین یوم گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آئے گا۔