6 نشستوں والی الیکٹرک سائیکل کی ویڈیو وائرل

   

گروگرام : کم خرچ بالا نَشینی گر سیکھنی ہو تو اس نوجوان سے سیکھیے جو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتا ہے اور اپنی سفری مشکلات سے نبردآزما ہوتے ہوئے 6 نشستوں والی سائیکل بنا ڈالی۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو سائیکل کی سواری کرتے بوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ کوئی عام سائیکل نہیں بلکہ 6 نشستوں والی منفرد الیکٹرک سائیکل آٹو رکشہ ہے، جو دیہاتیوں کی روزمرہ کی سفری مشکلات کو حل کررہا ہے۔ جدید گاڑیوں کے حوالے سے مشہور مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا کے مطابق اس الیکٹرک سائیکل آٹو رکشہ کو بین الاقوامی پذیرائی ملنی چاہئے، جو اس نوجوان نے انتہائی کم خرچ (صرف 10سے 12 ہزار) میں بنائی ہے، جبکہ اسے چارج کرنے کے لیے بھی صرف 8 سے 10 روپے کی لاگت آتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں کے لیے بھی انتہائی موزوں ہے۔ اس لیے یہ یورپی ممالک جیسے پر ہجوم والی جگہوں پر بطور ’ٹور بس‘ کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔