نارائن کھیڑ /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر ایس وی رامونی ، انجنومن سل نے آج نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے سابق رکن اسمبلی و سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار کی قیام گاہ واقع نارائن کھیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ انتخابات میںکانگریس پارٹی کی جانب سے جو اعلان کیا گیا انتخابات کے بعد کانگریس حکومت برسر اقتدار آنے کے ساتھ ہی 6 گیارنٹییوں کو پورا کیا جائے گا ۔ کانگریس حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد تلنگانہ ریاست کو بنگارو تلنگانہ ریاست بنایا جائے گا ۔ راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، سونیا گاندھی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار بھاری تعداد میں منتخب ہوکر کانگریس حکومت بنائیںگے ۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کے ہاتھ کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔
وزیر داخلہ کا 17 نومبر کو جوگی پیٹ کا دورہ
جوگی پیٹ /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس کے لیڈر عرفات محی الدین نے کہا کہ 17 نومبر کو بعد نماز جمعہ وزیر داخلہ محمد محمود علی جوگی پیٹ کے وینکٹیشورا فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی کے نو منڈلوں کی میناریٹی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے سرگرم لیڈر باسط بھی شرکت کرنے والے ہے ۔