6.35 لاکھ روپئے بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6.35 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر EK-527 کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے بیاگ سے 33 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے جس کی جملہ مالیت 6 لاکھ 35 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔