لوک سبھا میں کانگریس رکن وینکٹ ریڈی کے سوال پر وزیر فینانس کا جواب
حیدرآباد ۔10۔ فروری (سیاست نیوز) لوک سبھا میں وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے سوال پر گزشتہ 6 برسوں کے دوران مرکز کی جانب سے تلنگانہ کو جاری کردہ فنڈس کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ وزیر فینانسن نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2014-15 ء میں تلنگانہ ریاست منافع بخش تھی لیکن اس کے بعد ریاست کے قرض میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مرکز نے گزشتہ 6 برسوں میں سنٹرل ٹیکسس میں حصہ داری کے طور پر 85013 کروڑ روپئے جاری کئے۔ آفات سماوی فنڈ کے تحت 1289 کروڑ جاری کئے گئے ہے۔ مجالس مقامی کے لئے 6511 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ وزیر فینانس کے مطابق پسماندہ اضلاع کے لئے خصوصی امداد کے طور پر 1916 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ وزارت دیہی ترقیی کے 3853 کرو ڑ اور مرکزی اسکیمات کے گرانٹ کے طور پر 51298 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ بہبودیٔ خواتین کی وزارت نے تلنگانہ کو 1500 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔