63 تلگو دیشم امیدواروں کی فہرست تیار‘ نائیڈو کی منظوری کا انتظار

   

حیدرآباد 19اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے تلگو دیشم نے 63 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی تاہم اجرائی کیلئے صدر چندرا بابو نائیڈو کی منظوری کا انتظار ہے۔ تلنگانہ تلگو دیشم صدر کے گیانیشور نے بتایا کہ 63 امیدواروں کی پہلی فہرست نائیڈو سے مشاور ت و منظوری کے بعد جاری کی جائیگی۔ گیانیشور نے حال میں نائیڈو سے راجمندری جیل پہنچ کر 30 امیدواروں کے ناموں کی منظوری لی تھی۔ 63 امیدواروں کی منظوری کیلئے ضمانت کا انتظار ہے۔