حیدرآباد :۔ متواتر اور شدید بارش میں شہر میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں میں رہنے والوں کی موت کے واقعات کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منگل سے بوسیدہ مکانات کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں 65 خستہ حال عمارتوں کو منہدم کیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے ایک بیان میں کہا کہ پرانی عمارتوں میں رہنے والوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے یہ کارروائی انجام دی جارہی ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کیلئے ایک خصوصی مہم چلانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ ناچارم ، یاقوت پورہ ، سری نگر کالونی نزد رامنا پور ، بالا گنج ، کرمن گھاٹ ، گولی پورہ اور دیگر علاقوں میں قدیم عمارتوں کا تخلیہ کرنے کیلئے ان عمارتوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے ۔۔