66 ہزار سے زائد آبھاہیلتھ شناختی کارڈ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت کے ‘آیوشمان بھارت کے تحت بلاک سطح کے صحت میلوں میں چار لاکھ 82 ہزار سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا ہے اور 66 ہزار سے زیادہ آبھا صحت کے شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے تعاون سے 16 اپریل سے 22 اپریل تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آیوشمان بھارت صحت و فلاح وبہبود مراکز کی چوتھی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل ہیلتھ سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریز، ریاستی محکمہ صحت کے سینئر افسران، نمائندے اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے صحت میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ 66 ہزار سے زیادہ آبھاہیلتھ کارڈ بنائے گئے اور 18 ہزار پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا – گولڈن کارڈ جاری کیے گئے ۔