حیدرآباد ۔ 14 سے 17 سال کی عمرکے لڑکوں اور لڑکیوں کے 68 ویں اسکول گیمزکبڈی اور کھو کھو کے مقابلے 25 سے 27 ستمبر 2024 تک گورنمنٹ ہائی اسکول عمدہ بازار، چندو لال برادری بہادر پورہ میں ہونے والے ہیں۔ حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء سے فارم جمع کروائے گئے ہیں ۔ایونٹ منڈل سکریٹری محمد رفیق کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔
مسعود کے کپتان
برقرار رہنے کا امکان
کراچی: پاکستان کے شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹسٹ سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے، جب کہ اس سال کے آخر میں جب ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جائے گی تو بابر اعظم کو بھی وائٹ بال کی کپتانی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔