تل ابیب: سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں اسرائیلی فوج نے ناکامی تسلیم کر لی۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے نیتن یاہو کو شامل کر کے ریاستی انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔ اسرائیل کی فوج نے جمعرات کے روزایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے 7اکتوبر کا حملہ نہ روکا جا سکنا اسرائیلی فوج کی ناکامی تھی۔
نیتن یاہو کا مصر کیساتھ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی کنٹرول کا مطالبہ
تل ابیب: وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ جنگ معطل کرنے کے کسی بھی معاہدے کے تحت مصر کے ساتھ موجود غزہ کی سرحد پر اسرائیل کا کنٹرول برقرار رہے۔یہ شرط حماس کے اس مؤقف سے متصادم ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کے بعد غزہ کے تمام علاقوں سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔قطر میں ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والے اسرائیلی مذاکرات کاروں کی واپسی کے بعد بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو مصر سے حماس تک پہنچنے والے ہتھیاروں کو روکنے کیلئے کنٹرول کی ضرورت ہے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ معاہدے کی چار شرائط میں سے ایک ہے۔