حیدرآباد، 4 جون (راست) ۔ 7سیز انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ نے تین نئے فری ٹو پلے گیمز ورلڈ کرکٹ چمپئنز لیگ، ہارس ورلڈ رائیڈ اور کیک میچ: پزل سورٹ گیم متعارف کرنے کے ساتھ اپنی آن لائن گیمنگ ویب سائٹ کو بہتر بنادیا ہے ۔ ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر ایل ایم شنکر کے مطابق یہ گیمز انڈین تخلیق اور جدت کی عکاسی کرتے ہیں، جنہیں گوگل پلے اسٹور، ایپل ایپ اسٹور اور انڈس ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ورلڈ کرکٹ چمپئنز لیگ میں حقیقت کے قریب گیم پلے، متحرک لیگز اور مختلف گیم موڈز شامل ہیں۔ ہارس ورلڈ رائیڈ میں کھلا ورچوئل ماحول، گھوڑوں کی کسٹمائزیشن، اور ریسنگ چیمپئن شپس موجود ہیں۔ کیک میچ ایک آسان اور تفریحی پزل گیم ہے جو ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہے۔ ری لانچ شدہ ویب سائٹ 150 سے زائد گیمز پیش کرتی ہے اور سال کے آخر تک اس تعداد کو دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔