جنگ پرعالمی نقشہ سے پاکستان وجود مٹ جائے گا: کشن ریڈی
کاکیناڈا۔ 22 ۔ ستمبر ( این ایس ایس) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے اتوار کو پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف انتہائی سنسنی خیز ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگر جنگ ہوگی تو اس صورت میں عالمی نقشہ سے پڑوسی ملک کا وجود مٹ جائے گا۔ کشن ریڈی نے کاکیناڈا میں جن جاگرن جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دستوری دفعہ 370 کی تنسیخ کا انتہائی جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے ۔ کشن ریڈی نے دعویٰ کیا کہ مودی نے صرف 70 دن میں 70 سال قدیم مسئلہ حل کردیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے جموں و کشمیر کو ملک سے 70 سال تک علحدہ رکھا ۔ کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ پنڈت نہرو نے غلط فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں اس ریاست کو ملک کے اصل دھارے سے کئی دہائیوںالگ رہنا پڑا ۔